ریاض: انشورنس کمپنیوں کو ہر صورت اپنے کسٹمرز کو رعائت دینا ہوگی :ساما

جمعرات 30 مارچ 2017 07:47

ریاض: انشورنس کمپنیوں کو ہر صورت اپنے کسٹمرز کو رعائت دینا ہوگی :ساما
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):سعودی عربیین مانیٹری اتھارٹی (ساما) کے مطابق گاڑیوں کی انشورنس کرنے والی تمام کمپنیاں اس بات کی پابند ہیں کہ وہ بغیر کلیم والے گاڑ ی مالکان کوتجدید یا نئی گاڑی کی انشورنس کروانے پر 30فیصد تک رعائت دینے کی پابند ہیں ۔مملکت میں موٹر انشورنس لازمی ہے ۔

(جاری ہے)

ساما نے 26دسمبر2016کو ایک سرکولر جاری کیا تھا جس کے مطابق ایسے کار مالکان جنہوں نے ایک سال سے لیکر تین سال کے عرصے کے دوران کسی بھی طرح کا کلیم نہیں کروایا ہوگا انہیں انشورنس کمپنیاں ہر صورت 30فیصد رعائت دینے کی پابند ہیں ۔ایک سال کے کلیم والوں کو دس فیصد دو سال کے لیے بیس فیصد اور تین سالوں تک کلیم نہ کروانے والوں کو تیس فیصد رعائت دینا ضروری ہے ۔