دبئی:متحدہ عرب امارات میں ہر پانچ میں سے ایک موبائل جعلی ہوتاہے :رپورٹ

جمعرات 30 مارچ 2017 07:47

دبئی:متحدہ عرب امارات میں ہر پانچ میں سے ایک موبائل جعلی ہوتاہے :رپورٹ
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017): متحدہ عرب امارات کی آرگنائزیشن آف اکنامک کارپوریشن (او ای سی ڈی )کے ترجمان کا کہناہے کہ امارات میں تقریباََ ہر پانچ موبائلز میں سے ایک موبائل جعلی ہوتاہے ۔جعلی موبائل فونز اور اسیسیریز کا استعمال کرنے والے افراد ناصرف پیسوں کے علاوہ شہریوں کی زندگی سے بھی کھیلتے ہیں ۔

(جاری ہے)

او ای سی ڈی کے مطابق 44فیصد جعلی اشیاءتو امریکہ سے درآمد ہونے والی اشیاءکی نقل ہوتی ہیں ۔

اس کے علاوہ فن لینڈ سے درآمد شدہ موبائل فونز وغیر ہ کی نقول کا بھی استعمال کیا جارہاہے ۔12فیصد موبائل فونز اور چھوٹی الیکڑونکس کی اشیاءکی نقول جاپانی اشیاءسے ملتی جلتی ہیں ۔2013 سے لیکر اب تک دنیا بھر میں 143ارب ڈالر کی جعلی اشیاءبیچی جاچکی ہیں۔2016کے دوران 327.4ملین درہم کے 12ملین موبائل فونز پکڑ ے گئے ۔