دبئی : چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا غیر ملکی شہری گرفتار

جمعرات 30 مارچ 2017 07:39

دبئی : چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا غیر ملکی شہری گرفتار
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):دبئی پولیس نے چھ سالہ بچی سے مبینہ طورپر زیادتی کی کوشش کرنے والے 21سالہ مصری شہری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق ملزم نے اپنی رہائشی عمارت میں رہنے والے غیر ملکی خاندان کی چھ سال اور چار ماہ کی بچی کو پارک میں سیر کے بہانے ایمرجنسی سیڑیوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا ۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس اسٹیشن میں ملزم پر بچی کو اغواہ کرنے اور مبینہ طو رپر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیس درج ہواتھا ۔ملز م نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ا س نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی ۔عدالت میں ملزم کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں ملزم کے ڈی این اے بچی کے کپڑوں پر لگے ٹریسسز سے مل گئے تھے ۔ عدلات نے کیس کا فیصلہ اگلی پیشی تک ملتوی کر دیاہے ۔