ریاض:ایمنسٹی سکیم میں گھروں سے بھاگنے والے اور حاجیوں کو بھی شامل کیا گیاہے :جوازات

جمعرات 30 مارچ 2017 07:34

ریاض:ایمنسٹی سکیم میں گھروں سے بھاگنے والے اور حاجیوں کو بھی شامل کیا ..
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):سعودی ڈائریکٹوریت جنرل آف پاسپورٹ (جوازات ) کے اعلی ٰ حکام کے مطابق ایمنیسٹی سکیم میں باقی غیر قانونی افراد کے ساتھ ساتھ حاجی اور گھروں سے بھاگ جانے والے ملازمین (حروب) کو بھی شامل کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ایسے غیر ملکی افراد کو نوے دن کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اندراج کروا کے قانونی طو رپر مملکت سے جاسکیں اور دوبارہ آنا چاہیئں تو قانونی طور پر آسکیں ۔ایسے غیر قانونی افراد اپنے قریبی دفاتر میں جاسکتے ہیں اور وہاں اپنا اندراج کروا کے عارضی رہائشی ویزا حاصل کر سکتے ہیں ۔جس کے بعد انہیں فائنل ایگزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔