عمان: شیرٹن ہوٹل کے قریبی اوورہیڈ برج پر فور وہیل گاڑی کنکریٹ کی دیوار پر چڑھ دوڑی

جمعرات 30 مارچ 2017 07:34

عمان: شیرٹن ہوٹل کے قریبی اوورہیڈ برج پر فور وہیل گاڑی کنکریٹ کی دیوار ..
عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،30مارچ 2017):عمانی شرٹن ہوٹل کے قریبی اوور ہیڈ برج پر تیز رفتاری کے باعث فور وہیل ڈرائیوگاڑی کنکریٹ کی دیوار پر چڑھ دوڑی جس مگر خوش قسمتی سے گاڑی پُل کی دیوار سے نیچے نہ گری ۔گاڑی میں موجود دو افراد کومعمولی چوٹیں آئی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو کنکریٹ کی دیوار سے نیچے اتارا ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا جس کے نتیجے میں گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور اچھلتی ہوئی کنکریٹ کی دیوار پر چڑھ دوڑی ۔ڈرائیور اور گاڑی مالک کی خوش قسمتی تھی کہ گاڑی نیچے نہیں گری ۔ پولیس ذرائع نے ڈرائیور سے تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔