44 سال بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا نوٹیفکیشن یورپی یونین کے صدر کو پیش

جمعرات 30 مارچ 2017 04:56

44 سال بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کا نوٹیفکیشن یورپی یونین ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2017ء) برطانیہ نے 44 سال کی رکنیت کے بعد یورپی یونین سے علیحدگی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ نوٹیفکیشن برسلز میں برطانیہ کے سفیر نے یورپی یونین کے صدر کو پیش کیا۔ برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسامے نے گزشتہ روز یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :