کینیڈا کی گلیوں میں 400 آئن سٹائن جمع ہوگئے۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 مارچ 2017 23:58

کینیڈا کی گلیوں میں 400 آئن سٹائن جمع ہوگئے۔ نیا ورلڈ ریکارڈ بن گیا
ٹورنٹو، کینیڈا کی گلیوں میں سینکڑوں افراد نے آئن سٹائن کے بہروپ میں  چہل قدمی کر کے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔404 افراد نے سفید وگ، نقلی مونچھوں اور آئن سٹائن  جیسا لباس پہن کر آئن سٹائن کے لباس میں زیادہ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)


جب لوگوں کو بتایا گیا کہ انہوں نے 99 افراد کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا ہے تو لوگوں نے خوشی میں اپنی وگ فضا میں اچھال دیں۔


اس موقع پر ایک نئے مقابلے کا بھی اعلان کیا گیا۔ 10 ہزار ڈالر مالیت کے انعامی مقابلے میں  دنیا کو بہتر بنانے کے لیے نت نئے آئیڈیاز پیش کیے جائیں گے۔ 8 گریڈ کے دو طالب علموں نے  ہولوگرام سیکورٹی ڈیوائس  کا آئیڈیا پیش کیا ہے۔ یہ ڈیوائس گھروں میں خیالی یعنی  ہولوگرافک لوگوں کو چلتا پھرتا دکھائے گی، جس کے باعث چور اور ڈاکوں گھروں میں گھسنے سے باز رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :