کینیڈا میں کئی دہائیوں سے چلنے والی نمبر پلیٹ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 مارچ 2017 23:55

کینیڈا میں کئی دہائیوں سے چلنے والی نمبر پلیٹ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک جملے ..
نووا سکوشیا، کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گاڑی کی  پرسنلائز لائسنس پلیٹ کو اس کے نام کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔حکام کی طرف سے گریبہر(Grabher) نام کے اس شخص کو ملنے والے خط کے مطابق اس شخص کا نام معاشرتی طور پر ناقابل قبول ہے۔
لورن گریبہر کا کہنا ہے کہ اس نے 1991 میں اپنے باپ سے یہ نمبر پلیٹ لی تھی، تب اسے کوئی مسئلہ نہیں ہوا تھا، اب  نووا سکوشیا رجسٹرار آف موٹر وہیکل کا کہنا ہے کہ لائسنس پلیٹ کو ایک شکایت کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔


رجسٹرار آف موٹر وہیکل کا کہنا ہے کہ اس کانام پڑھنے میں بظاہر Grab Her(اسے پکڑ لو) محسوس ہوتا ہے جو عورتوں کے خلاف تشدد پر ابھارتا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ عوام کو نہیں معلوم کہ  آپ کا خاندانی نام گریبہر ہے مگر وہ اسے غلط پڑھ سکتے ہیں اور پھر یہ معاشرتی طور پر ناقابل قبول نعرہ بھی بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)


گریبہر کو آج تک کسی نے اس نمبر پلیٹ کے بارے میں شکایت نہیں کی۔

اسے لگتا ہے کہ پچھلے سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے  دوران سامنے آنے والے ٹیپ میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک جملہ  Grab Her  بولا تھا ، اسی وجہ سے کسی نے اس کی نمبر پلیٹ کی شکایت کی ہے۔
گریبہر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نمبر پلیٹ واپس حاصل کرنے کےلیے قانونی جنگ لڑے گا۔ فی الحال وہ اپنے بیٹے  البرٹا کے نام کی نمبر پلیٹ استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :