سانپوں سے بھرے آسٹریلیا سے ایک سانپ، سانپوں سے پاک ملک نیوزی لینڈ پہنچتے ہی پکڑا گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 29 مارچ 2017 23:55

سانپوں سے بھرے آسٹریلیا سے ایک سانپ، سانپوں سے پاک ملک نیوزی لینڈ پہنچتے ..
سانپوں سے بھرے براعظم آسٹریلیا سے ایک سانپ، سانپوں سے پاک ملک نیوزی لینڈ پہنچتے ہی پکڑا گیا۔
نیوزی لینڈ کی منسٹری فار پرائمری انڈسٹری نے ایک سانپ کی فوٹو شیئر کی ہے۔ یہ سانپ پرائیویٹ جیٹ میں چھپ کر نیوزی لینڈ پہنچا تھا۔منسٹری کا کہنا ہے کہ سانپ کے پہنچتے ہی اسے پکڑ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جس وقت سانپ کو پکڑا گیا اس کی حالت کافی بری تھی۔
درختوں کا یہ سانپ اگرچہ انسانوں کے لیے خطرہ نہیں  لیکن غیر مقامی ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کی جنگلی حیات کے لیے خطرہ ضرور ہے۔بائیوسیکورٹی کے افسران  کوشش کر رہے ہیں کہ یہ سانپ نیوزی لینڈ میں اچھے طریقے سے رہے ۔اس کے لیے وہ الگ سے انتظامات کر رہے ہیں۔