افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میںہے ،وہاں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل سے ہی دیرپا امن ممکن ہے،پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میںہیں،امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 23:13

افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میںہے ،وہاں امن کیلئے پاکستان ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میںہے ،وہاں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل سے ہی دیرپا امن ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے پاکستان کے امریکہ اور افغانستان سے تعلقات اور پاکستانی کردار پر گفتگو کی ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہماری ترجیح اور مفاد میںہے ،وہاں امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان اور امریکہ کے درمیان اچھے تعلقات دونوں ملکوں کے مفاد میںہیں ۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغان عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل سے ہی دیرپا امن ممکن ہے۔اعزاز چوہدری نے اپنے خطاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن اور معاشی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔