ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے ملازمین کو ایک سال سے بند تنخواہوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کئے جائیں ، یونس مروت

بدھ 29 مارچ 2017 22:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ورکرز ویلفیئر بورڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر یونس مروت نے مزدروں کے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے والے ورکنگ فوکس سکولز کے مردوخواتین اساتذہ اور دیگر ملازمین کے ساتھ کئی سالوں سے جاری امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں پر زوردیا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے زیر نگرانی ورکنگ فوکس گرائمر سکولز کے اساتذہ اور دیگر ملازمین کو ایک سال سے بند تنخواہوں کی فی الفور ادائیگی کی جائے اور کنٹریکٹ ملازمین کو بلاتاخیر مستقل کیا جائے تاکہ ملازمین میں کئی سالوں سے پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے ۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے وفاقی سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز مرزا سہیل عامر، وفاقی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ محمد قاسم صمد خان ، وفاقی سیکرٹری خزانہ ، صوبائی سیکرٹری محنت خیام حسن اور گورننگ باڈی کے ممبران سے 30مارچ کو ہونے والی ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے ملازمین کو ایک سال سے بند تنخواہوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ملازمین اور ان کے اہل وعیال شدید مالی مشکلات ور ذہنی تنائو کا شکار ہیں اور ملازمین مزید احتجاجوں سے تنگ آچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ آپ میڈیا کے توسط سے ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخوا کے ہزاروں بہن بھائیوں کی فریاد پارلیمنٹ میں بیٹھے بے حس حکمرانوں اور وفاقی حکومت کے افسران بالا تک پہنچائیں گے ۔ (ن م)

متعلقہ عنوان :