فاٹااصلاحات کی پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظور مسلم لیگ(ن)اوروزیراعظم محمدنوازشریف کافقیدالمثال کارنامہ ہے

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا فاٹاویک کے احتمامی تقریب "دشملووطن" کے شرکا ء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 22:49

فاٹااصلاحات کی پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظور مسلم لیگ(ن)اوروزیراعظم ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹااصلاحات کی پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظورے پاکستان مسلم لیگ(ن)اوروزیراعظم محمدنوازشریف کافقیدالمثال کارنامہ ہے جس سے نہ صرف خیبرپختونخواکی تکمیل ہوئی بلکہ قبائلی عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلہ کیاگیا،فاٹااصلاحات ہرصورت میںلاگوکریںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے فاٹاویک کے احتمامی تقریب "دشملووطن" کے شرکا ء سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میںگورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا، ڈپٹی صوبائی اسمبلی ،سینئروزیرعنایت اللہ،اے این پی کے مرکزی رہنماغلام احمدبلوراورفاٹاکے پارلیمنٹرینزنے بھی خصوصی طورپر شرکت کی۔ انجینئرامیرمقام نے اپنی جانب سے کلچرشوکے انعقادپرڈیڑھ لاکھ روپے کااعلان بھی کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے ثقافتی شو کے انعقادپرنجی چینل کے چیف ایگزیکٹیواورانتظامہ کودل کی گہرائیوںسے مبارکباددیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔انہوںنے کہاکہ کلچرشومیںتمام سیاسی جماعتوںکے لیڈرشپ نے شرکت ایک مثبت پیغام دیاجوقابل ستائش ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ اے وی ٹی چینلزنے پختونوںکے ثقافت اورامن کے پیغام کے دنیاکے کونے کونے تک پہنچایا۔

انہوںنے کہاکہ "دشملووطن" کے انعقاد قبائل کے غیورعوام کے ثقافت سے مزیددنیااجاگرہوجائیگی،قبائلی عوام نے اس وطن کی آبیاری اپنے لہوسے کی ہے اوردہشت گردی کی عفریت کی بیخ کنی میںاپنابھرپورکرداراداکیاہے۔انہوںنے کہاکہ فاٹااصلاحات کی صورت میںقبائلی عوام کاحقیقی معنوںمیںمحرومیوںکاازالہ کیاگیاہے اورقیام امن کی خاطرانکی قربانیاںانمٹ نقوش رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :