پاکستان بحرین کاروباری مواقع بارے دوسری کانفرنس( کل )سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے، پاکستان کو خلیج تعاون کونسل نے آزدانہ تجارتی معاہدہ کرنے کی دعوت دی ہے
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی بحرین کے اعلی سطحی وفد کے ساتھ بات چیت
بدھ 29 مارچ 2017 22:46
(جاری ہے)
خلیج تعاون کونسل 6 ممالک پر مشتمل ہے اور کونسل بحرین ، کویت ، اومان ، قطر ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل ہے ۔
خرم دستگیر نے وزارت تجارت کے متعلقہ حکام کو خلیج تعاون کونسل معاہدہ کے دائر کار کا مسودہ فوری طور پر خلیجی ممالک کو بھیجنے کی ہدایت کی ۔خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان بحرین کاروباری مواقع بارے اسلام آباد میں آج سے شروع ہونے والی دوسری کانفرنس کی صدارت پاکستان اور بحرین کے وزراء تجارت مشترکہ طور پر کریں گے اور اس سے مزید کاروباری مواقع کے امکانات کی راہ ہموار ہو گی اور دونوں ممالک کے مابین تجارت میں اضافہ ہو گا۔2015-16ء میں پاکستان اور بحرین کے مابین تجارتی حجم143.10 ملین ڈالر تھا جن میں پاکستان سے 66.47ملین ڈالرز کی برآمدات اور بحرین سے 76.63ملین ڈالرز کی درآمدات شامل ہیں ۔ ملا قات کے دوران زاید الزیانی نے وزیر تجارت کی میزبانی اور پرتپاک خیر مقدم کو سراہا اور تجارت میں اضافہ کیلئے خلیج تعاون کونسل ممالک کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کی دعوت دی ۔ انہوں نے سٹریٹجک کمیٹی کو فعال بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ زاید الزیانی نے پاکستان کو بحرین میں فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹول کے انعقاد کی دعوت بھی دی ۔وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے بحرینی اپنے ہم منصب کی دعوت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اس سال اکتوبر میں بحرین میں فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹول منعقد کرے گا ۔ انہوں نے بحرین کو پاکستان میں تجارتی نمائش کے انعقاد اور اس میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی ۔ قبل ازیں وفد نے وزیر اعظم پاکستان سے ملا قات کی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ پاکستان کا دورہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.