پی ٹی آئی رہنماکی صحافیوں کو سنگین دھمکیاں، صحافی قانونی چارہ جوئی کیلئے تھانہ بنی گالا پہنچ گئے، علیم خان کے خلاف درخواست دیدی

بدھ 29 مارچ 2017 22:46

پی ٹی آئی رہنماکی صحافیوں کو سنگین دھمکیاں، صحافی قانونی چارہ جوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کی صحافیوں کو سنگین دھمکیاں، صحافی قانونی چارہ جوئی کے لیے تھانہ بنی گالا پہنچ گئے،صحافیوں نے علیم خان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کی جانب سے صحافیوں کو سنگین دھمکیاںدینے پر صحافی قانونی چارہ جوئی کے لیے تھانہ بنی گالا پہنچ گئے جہاں انھوں نے علیم خان کے خلاف تھانہ بنی گالا میں درخواست دیدی۔درخواست تھانہ بنی گالا کے ایس ایچ او رخسار مہدی نے وصول کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیم خان نے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،اویس کیانی اور دیگر بیٹ رپورٹرز کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار علیم خان ہونگے۔

متعلقہ عنوان :