سپیکر قومی اسمبلی کی صدر طیب اردگان سے ملاقات ، دونوں ممالک مابین دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم قریبی تعلقات کا عکاس ہے ، بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک عوام کی بہادری کو سراہتے ہیں،ایاز صادق کی گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 22:46

سپیکر قومی اسمبلی کی صدر طیب اردگان سے ملاقات ، دونوں ممالک مابین دوطرفہ ..
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق نے اپنے دورہ ترکی کے دوران صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دونوں ممالک مابین دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا اور کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم قریبی تعلقات کا عکاس ہے ، بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک عوام کی بہادری کو سراہتے ہیں ۔

بدھ کو سپیکر ایاز صادق نے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے سپیکر اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر سردار ایازصادق نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم قریبی تعلقات کا عکاس ہے ،بغاوت کو ناکام بنانے پر ترک عوام کی بہادری کو سراہتے ہیں۔صدر رجب طیب اردگان نے بغاوت ناکام بنانے کیلئے عوام کی قیادت کی ۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر کی عوام کیلئے خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ،و زیراعظم نوازشریف اور ترک صدر کی قیادت میں پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو فروغ ملا ہے ۔ سردار ایازصادق نے پاکستان میں ترکی کی بڑھتی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار بھی کیا ۔ ( ن م)