نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی میں قابل ایڈمنسٹریٹر کو تعینات کیا جائے‘ ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ کا مطالبہ

بدھ 29 مارچ 2017 22:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے سابق صدر ڈاکٹر سید جاوید حسین شاہ نے وزیر مملکت برائے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسس ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونانی اور ہومیو پیتھک ایکٹ 1965ء، 2002 کی شق (e) 9 اور 38(i)کو بروئے کار لاتے ہوئے نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی میں قابل ایڈمنسٹریٹر کو ایک سال کے لئے تعینات کیا جائے جو وہاں کے معاملات کو ٹھیک کرے اور پھر ہومیو پیتھک کونسل کے انتخابات کروا کے اس میں اہل اور تجربہ کار ممبران کو نامزد کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب تعلیم کا معیار بہتر ہو گا اور ہاؤس جاب کی سہولت مہیا ہو گی تو پھر اچھے اور قابل ہومیو پیتھک ڈاکٹر پیدا ہوں گے جو ملک و قوم کی خدمت میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت نے پی ایم ڈی سی کونسل میں اصطلاحات کو بروئے کار لاتے ہوئے بہت اچھے اقدامات کئے ہیں اور ایک ووٹ کا آئیڈیا دیا کہ کالجز والے کالج سیٹ پر اور پریکٹشنرز اپنی جنرل سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کا نظام ہومیو پیتھک کونسل میں بھی متعارف کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :