اسٹاک ایکسچینج میں 15 نئی کمنپیوں نے لسٹنگ کے لئے درخواستیں جمع کرادی

بدھ 29 مارچ 2017 22:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) اسٹاک ایکسچینج میں 15 نئی کمنپیوں نے لسٹنگ کے لئے درخواستیں جمع کرادی ، انتظامیہ نے اتفاق آئرن اور سندھ بینک کی درخواستیں منظوری کرلیں جبکہ بقیہ 13 کمپنیوں ا پر غور جاری ہے۔سال 2016 میں دنیا کی پانچویں بہترین اور ایشیاء کی نمبر ون قرار پانے والی پاکستان ا سٹاک ایکسچینج میں کئی کمپنیاں خود کو لسٹ کرانے میں دلچسپی لے رہی ہیں ، پاکستان ا سٹاک ایکسچینج کے مطابق اس وقت 15 مختلف کمپنیوں نے لسٹنگ کے لئے درخواست دائر کی ہے ، ان کمپنیوں میں یونیک کال لمیٹڈ، فرسٹ حبیب اسلامک انکم فنڈ، الفلاح جی ایچ پی اسلامک پروس پیریٹی پلاننگ فنڈ، میزان گولڈ فنڈ، میزان انرجی فنڈ، میزان ایسٹ ایلوکیشن فنڈ، میزان اسٹرٹیجک ایلوکیشن فنڈ، ٹی پی ایل لائف انشورنس، لیبرٹی پاور،میکٹرانٹرنیشنل لمیٹڈ، ٹاپ لائن سیکیورٹی، این ایل ٹی گورنمٹ ٹریجری فنڈ اور ہیسکول پیٹرولیم اپنے اسلامی بانڈز بھی جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے دو کمپنیاں جس میں اتفاق آئرن اور سندھ بینک شامل ہیں، کی باقائد لسٹنگ کی منظوری دے دی ہے ، بقیہ 13 کمپنیوں کے حوالے پاکستان ا سٹاک ایکسچینج انتظامیہ غور کررہی ہے۔سال 2016 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 3 کمپنیوں کی لسٹنگ ہوئی تھی اور عوام کو فروخت کیے جانے والے حصص سے 4 ارب 20 کروڑروپے حاصل ہوئے جبکہ سال 2015 میں 6 نئی کمپنیاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹ ہوئیں اور مجموعی طور پر 116 ارب روپے حاصل ہوئے جس میں حبیب بینک کے 102 ارب روپے کے آئی پی اوز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :