پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص مندی کی زد میں رہا اورمارکیٹ اتار چڑھائو کے بعدکے ایس ای100انڈیکس48500پوائنٹس سے کم ہو کر48300پوائنٹس پر بند ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبارکا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ بینکنگ، ریفائنری، گیس، توانائی اور اسٹیل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 48909پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا۔

بعد ازاں سرمائے کے انخلاء کے باعث رونما ہونیوالی مندی سے انڈیکس 48500 اور 48400 پوائنٹس کی دو نچلی حد گنوا بیٹھا اور48300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں147.78پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس48523.41پوائنٹس سے کم ہوکر48375.63پوائنٹس پرآگیااسی طرح114.49پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس25742.61پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32966.11پوائنٹس سے گھٹ کر32958.95پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2ارب 8کروڑ38لاکھ90ہزار84روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم95کھرب88ارب84کروڑ27لاکھ57ہزار350روپے سے کم ہوکر95کھرب86ارب75کروڑ88لاکھ67ہزار302روپے رہ گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز27کروڑ22لاکھ72ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز21کروڑ81لاکھ76ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو10ارب تک محدودرہی تھی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روزمجموعی طو پر396کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی163کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 209میںکمی اور24کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے ازگارڈ نائن 2 کروڑ 78 لاکھ،بینک آف پنجاب2کروڑ34لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ1کروڑ65لاکھ،سوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ47لاکھ اورپاک ریفائنری 1کروڑ21لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے فلپس مورس پاک کے بھائومیں123.69روپے اورنیسلے پاکستان کے بھائومیں90روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں250روپے اوروائیتھ پاک لمیٹڈ کے بھائو میں 111.68روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی ۔

متعلقہ عنوان :