Live Updates

پنجاب حکومت اور رجب طیب اردوان ہسپتا ل کے مابین کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط

معاہدے کے تحت ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل کڈنی ہسپتال کا مینجمنٹ کنٹرول انڈس گروپ کے حوالے کر دیا ، انڈ س گروپ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوگان ہسپتال کو شاندار طریقے سے چلا رہا ہے اور یہ ہسپتال جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کارکردگی، محنت اور دیانت کے حوالے سے ایک مثال بن چکا ہے، انڈس گروپ لاہور کے نواحی علاقے لدھڑ میں شاندار طریقے سے ہسپتال چلا رہا ہے، وزیر اعلی محمد شہباز شریف کا معاہدے کی تقریب سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

پنجاب حکومت اور رجب طیب اردوان ہسپتا ل کے مابین کڈنی ہسپتال ملتان کی ..
2لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پنجاب حکومت اور رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے مابین کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے،ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی محمد شہباز شریف تھی- پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ جبکہ رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے بورڈ کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے معاہدے پر دستخط کئی- معاہدے کے تحت کڈنی ہسپتال ملتان کی مینجمنٹ کا کنٹرول رجب طیب اردوان ہسپتال ٹرسٹ کے حوالے کیا گیا ہے -وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب حکومت اور انڈس گروپ کے درمیان ملتان میں کڈنی ہسپتال کی مینجمنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں جس کے تحت ملتان میں 150 بستروں پر مشتمل کڈنی ہسپتال کا مینجمنٹ کنٹرول انڈس گروپ کے حوالے کر دیا گیا ہے - انڈ س گروپ مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوگان ہسپتال کو شاندار طریقے سے چلا رہا ہے اور یہ ہسپتال جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں کارکردگی، محنت اور دیانت کے حوالے سے ایک مثال بن چکا ہے - اسی طرح انڈس گروپ لاہور کے نواحی علاقے لدھڑ میں شاندار طریقے سے ہسپتال چلا رہا ہے جہاں قصور اورشیخو پورہ کے دور دراز علاقوں سے مریض علاج کے لئے آرہے ہیں - انڈس گروپ کے مسیحاؤں کی مسیحائی دیکھ کر پنجاب حکومت نے کڈنی ہسپتال ملتان کو بھی انڈ س کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے - کڈنی ہسپتال ملتان پر دو ارب روپے کی لاگت آئی ہے اور وہاں جدید ترین مشینری نصب ہے - معاہدے کے تحت انڈ س گروپ 12 ہفتے میں کڈنی ہسپتال ملتان کی پوری ذمہ داری سنبھال لے گا اور جون میں یہ ہسپتال گردے کے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرے گااور ہم وزیر اعظم محمد نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ وہ اس ہسپتال کا افتتاح کریں - پنجاب حکومت نے دوہفتے قبل پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ میں پہلے ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا ہے اس کو بھی ایک ٹرسٹ چلا رہا ہے جو نامور سرجنز اور مخیر حضرات پر مشتمل ہے تا ہم اس کیلئے تمام تر فنڈز حکومت پنجاب نے دیئے ہیں لیکن مینجمنٹ کا ماڈ ل بدلا گیا ہے - انہوںنے کہا کہ 70 برس کے دوران ہیلتھ کیئر نظام میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے -ہزاروں ڈاکٹر ، نرسز اورعملہ کام کر رہا ہی- بعض ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اورعملہ دکھی انسانیت کی دن رات کی خدمت کر رہا ہے اوردین اور دنیا دنوں کما رہے ہیں اور یہ مسیحا قوم کے ہیرو ہیں لیکن بعض ہسپتالوں میں مسیحائی نہیں بلکہ وہاں پر سیاست ہوتی ہے اور مریض علاج کیلئے ایمرجنسی ، آؤٹ ڈور ز اور ان ڈورزمیں تڑپ رہے ہوتے ہیں اور وہاں پر ہڑتال ہو رہی ہوتی ہی-کیا قوم نے ان ڈاکٹرز کو اپنے خون پسینے کی کمائی سے پڑھا کر انہیں اس ئے ڈاکٹر بنایا کہ غریب آدمی کو علاج معالجہ نہ ملے اوردوائی کے لئے تڑپتا رہی-یقینا پاکستان کی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام اس لئے عمل میں نہیں آیا تھا اوراسی تناظر میں مجھے یہ کڑوا فیصلہ کرنا پڑا- لاکھ ہڑتالیں ہوں ، کوئی بھی پرائیویٹائزیشن کا طعنہ دی- مینجمنٹ کے اس ماڈل کو پورے پنجاب میں وسعت دیں گے تا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جا سکے -انہوںنے کہا ایک طرف عام آدمی کو علاج اور دوائی نہ ملے اور دوسری طرف سیاست ہو - عوام ایسی منفی سیاست کو رد کر دیں گے - اس حوالے سے پی ٹی آئی نے بھی احتجاج کیا لیکن ہم انڈس گروپ کے ساتھ ہسپتالوں کی مینجمنٹ کے کامیاب تجربے کا فائدہ عام آدمی تک پہنچائیں گے اور اسے آگے بڑھائیں گے - انہوںنے انڈس گروپ کے روح رواں ڈاکٹر عبدالباری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک فرشتہ صفت انسان ہیں میں جتنابھی ان کے قریب ہوا ہوں مجھے ایمانداری اور خدمت انسانیت کی ان سے خوشبو آئی ہے - ایسے مسیحا ہمارے سر کے تاج ہیں - انہوںنے مظفر گڑھ میں رجب طیب اردوان ہسپتال کو چلا کر ایک انقلاب برپا کر دیا ہے اور اب اس ہسپتال کو پنجاب حکومت 50 بستروں تک بڑھا رہی ہے - ہم نے جو ہسپتال انڈس گروپ کو دیئے ہیں وہاں ان ہسپتالوں میں کوئی ہڑتال نہیں ہو گی اور کسی مریض کو علاج سے انکار نہیںہو گا بلکہ عام آدمی کو وہ علاج معالجہ ملے گا جو اس کا حق ہے - تا ہم جو لو گ عوام میں بد گمانی پیدا کرنے کیلئے سیاست کرتے ہیں،اس کی اب کوئی گنجائش نہیں - لوگوں کو علاج چاہیے ، انہیں دوائی چاہیے ، ہڑتال یا احتجاج نہیں - انہوں نے کہا کہ جس طرح پنجاب حکومت انڈس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ مل کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے یہ ایک گیم چینجر ہے اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں بہت بڑا سنگ میل ثابت ہو گا- انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہے اور اللہ تعالی سے دعا بھی کہ سرکاری ہسپتالوں میں ینگ و سینئرز ڈاکٹرز حقیقی معنوں میں مسیحائی کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں کمربستہ ہو جائیں -ہم ان ڈاکٹرزکو بہت عزت دیں گے تا ہم جو ڈاکٹرز مسیحائی نہیں سیاست کرتے ہیں ان کے ساتھ میں جنگ کروں گا اور عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا - انہوںنے کہا کہ ملک کی اشرافیہ کروڑوں روپے خرچ کرکے بیرون ملک سے علاج کرواتی ہے لیکن غریب مریض دوائی اور علاج کی خاطر ہسپتال میں دھکے کھاتا ہے - یہ فرسودہ نظام ہر صورت بدلوں گا - یہ اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد کے خلاف ہے - یہ اسلامی تعلیمات کی نفی ہے - وزیر اعلی ڈاکٹروں اور شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین سے اپیل کی کہ یہ بہت دکھی قوم ہے - آئیے مل کر ان کا ہاتھ تھام لیں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں ورنہ دکھی انسانیت کی بددعائیں آسمان بھی چیر دیں گی- وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ماڈ ل مزید آگے بڑھائے گی اور سرکاری ہسپتالوں میں اس ماڈل کو متعارف کرایا جائے گااور جو اس نیک سفر میں ہمارے ساتھ ہوں گے میں انہیں سیلوٹ کروں گا اور جو مزاحمت کریں گے ان کے ساتھ عوام جنگ کریں گے - وزیر اعلی نے سینئرو ینگ ڈاکٹروں اور نرسوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئیے مل کر ہیلتھ کیئر کا نظام بدل دیں اور اس پاکستان کی تعمیر کریں جہاں عام آدمی کو بھی علاج معالجے کی وہی سہولتیں میسر ہوں جو اشرافیہ کو ہیں - اگر ہم یہ کام کر گئے تو دکھی انسانیت جھولی اٹھا کر دعائیں دے گی- انہوںنے کہا کہ اب اینٹ اور سیمنٹ سے نئے ہسپتال نہیں بنائیں گے بلکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہسپتالوں کو چلائیں گے تا کہ دکھی انسانیت کو فری علاج ملے اور یہ ذمہ داری نبھانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دوں گا اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹوں گا - انہوںنے کہا کہ انڈس گروپ کے افراد نہ صرف انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ اپنی جیب سے بھی پیسے لگاتے ہیں اور اس ماڈل کو ہم پورے صوبے میں پھیلائیں گے - انہوںنے کہا کہ اب ملتان کڈنی ہسپتال میں کوئی ہڑتال یا احتجاج نہیں ہو گا بلکہ غریب لوگوں کا عزت کے ساتھ علاج ہو گا - انہوںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی بے شمار مسیحا موجود ہیں جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ ہیں جو کہ سیاست کرتے ہیں - حالانکہ مسیحائی کا منصب بہت بلند ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ میں مخیر حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں ، ہسپتال بنائیں اور ہسپتال چلائیں اور اس میں ایک حصہ غریب آدمی کیلئے مختص کریں جس کیلئے وسائل حکومت پنجاب دے گی - انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت اور میں خود ایسے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہوتا ہے - انہوںنے کہا کہ انڈس گروپ کے کامیاب تجربے کا فائدہ عوام کو ہو رہا ہے اور اسے آگے بڑھانے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہو گا - اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ، معاون خصوصی ملک احمد خان ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، چیئرمین ریجنل بورڈ انڈس میاں محمد احسن اور متعلقہ حکام موجود تھی-
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات