وزیر مملکت اطلاعاتونشریات مریم اورنگزیب کی اے پی پی کے سوشل میڈیا ڈیسک اور انڈرائڈ ایپلی کیشن کے باقاعدہ اجرا کی ہدایات

اے پی پی ملک کے مثبت تشخص کے فروغ‘حکومت کے عوامی اور فلاحی منصوبہ جات‘پاک چین اقتصادی راہداری ‘سپورٹس ‘کلچر سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے اقدامات کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہا ہے ‘اے پی پی پاکستان کی 70سالہ تقریبات کے حوالے سے اپنی آرکائیو میں موجود مواد کو نشر اور شائع کرے تا کہ عوام الناس بالخصوص ہماری مجموعی آبادی کا 62 فیصد نوجوان ان حقائق سے بہتر انداز میں آگاہ ہوسکے وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے دورہ کے موقع پر اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

وزیر مملکت اطلاعاتونشریات مریم اورنگزیب کی اے پی پی کے سوشل میڈیا ڈیسک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) کے سوشل میڈیا ڈیسک اور انڈرائڈ ایپلی کیشن کے باقاعدہ اجراکی ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے پی پی ملک کے مثبت تشخص کے فروغ‘حکومت کے عوامی اور فلاحی منصوبہ جات‘پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) ‘سپورٹس ‘کلچر سمیت دیگر شعبہ جات کے حوالے سے اقدامات کو عوام تک بہتر انداز میں پہنچانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کررہاہے ‘اے پی پی پاکستان کی 70سالہ تقریبات کے حوالے سے اپنی آرکائیو میں موجود مواد کو نشر اور شائع کرے تا کہ عوام الناس بالخصوص ہماری مجموعی آبادی کا 62 فیصد نوجوان ان حقائق سے بہتر انداز میں آگاہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو قومی خبر رساں ادارے "ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان" کے دورہ کے موقع پر اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے اے پی پی کمیٹی روم میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹراے پی پی مسعود ملک، ڈائریکٹر نیوز نعیم چوہدری ‘ڈائریکٹر کوآرڈینشن اکرم ملک ‘ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی غواث خان کے علاوہ سوشل میڈیا ڈیسک اور دیگر شعبوں کے نمائندے موجود تھے۔

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو بریفنگ دیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود ملک نے بتایا کہ اے پی پی مصدقہ خبروں کی ترسیل کا ادارہ ہے جو خبروں ‘فوٹو ‘ویڈیو فوٹیج اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں عوام الناس اور دنیا بھر تک خبریںپہنچارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اے پی پی انگلش ‘اردو ‘عربی کے علاوہ صوبائی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لئے علاقائی زبانوں سرائیکی ‘سندھی ‘پشتو ‘بلوچی میں بھی خبریں قومی اخبارات ‘علاقائی اخبارات ‘ٹی وی چینلز ‘ریڈیو چینلز اور خبروں کے تبادلے کے معاہدوں کی روشنی میں مختلف بین الاقوامی نیوز ایجنسز کو بھی فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے پی پی ملک کے تمام صوبوں ‘بڑے شہروں میں اے پی پی کے بیورو آفسز اور سٹیشنز کام کررہے ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اونگزیب نے اے پی پی کے سوشل میڈیا کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی اپنی خبروں ‘فیچرز ‘رائٹ اپ‘دستاویزاتی فلموں کے ذریعے حکومتی اقدامات کو بہتر انداز میں اجاگر کرے۔

انہوں نے ایم ڈی اے پی پی کو ہدایت دی کہ ایڈیٹوریل سٹاف کے استعداد کار میں اضافے اور رپورٹنگ کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لئے تربیتی پروگرام کو مزید تیز کریں۔انہوں نے کہا کہ اے پی پی کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے ‘ہر سطح پر اس اہمیت اور افادیت کو یقینی بنانے کے لئے وزارت اطلاعات و نشریات اپنا کردار ادا کریگی۔وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخ گواہ کے کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالوں کے دوران پاکستان کے اندر جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ گذشتہ 40سے 50سالوں کے دوران نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کا کہ پاکستان کے کلچر‘سپورٹس اور ٹوررزم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے سٹیٹ میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کررہا ہے۔بعد ازاں وزیر مملکت نے اے پی پی کے سینٹرل نیوز ڈیسک ‘ویڈیو نیوز سروس ‘جنرل رپورٹنگ اور اے پی پی کے دیگر شعبہ جات کا دورہ بھی کیا۔