لاڑکانہ میں میٹرک کے امتحانات جاری، 135 امتحانی مراکز قائم ،25 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر نگرانی نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات جاری ہیں جہاں بدھ کے روز دسویں جماعت کے اردو سلیس کا پرچہ لیا گیا جس میں 39702 طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لیا جن کے لیے مجموعی طور پر 135 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے جبکہ 25 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیئے گئے تھے اردو سلیس کا پرچہ شروع ہونے کے بعد سوالیہ پیپر آئوٹ کیا گیا۔

جس کے بعد امیدواروں کے رشتہ دار اور مددگاروں کی جانب سے امتحانی مراکز کے باہر گائیڈوں اور موبائل فونوں کے ذریعے حل شدہ مواد امتحانی مراکز کے اندر ڈیوٹی پر چپڑاسی کے ذریعے کاپی کا مواد پہنچاتے رہے۔ دوسری جانب تعلیمی بورڈ لاڑکانہ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تشکیل کردہ وجیلنس ٹیموں نے شہر کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے 58 امیدواروں کو کاپی کیس جبکہ 10 جعلی امیدواروں کو پکڑ امتحانی مراکز سے باہر کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہر کے گورنمنٹ پائلٹ اسکول کا دورہ کرتے ہوئے 350 سے زائد امیدواروں کے موبائل فون ضبط کیے جس کے بعد والدین کی موجودگی میں انہیں موبائل فون واپس دیئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر نے والدین کو ہدایت کی کہ اپنے بچوں کو نقل کرنے سے روکیں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔