شکارپور میں دوسال کی عمرکے 84 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے

سندھ اندر شکارپور میں پولیو وائرس کو روکنے کے لیے سب سے بہترین مہم چلائی گئی ہے ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او

بدھ 29 مارچ 2017 22:05

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) شکارپور میں دوسال کی عمرکے 84 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ، سندھ اندر شکارپور میں پولیو وائرس کو روکنے کے لیے سب سے بہترین مہم چلائی گئی ہے ڈبلیو ایچ او کا نمائندہ ، آئی پی وی مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے ، ڈسی سی شکارپور ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی سی آفیس شکارپور میں 8روز آئی پی وی مہم کے آٹھوں روز اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضا نے کی ، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے شکارپور پولیو کنٹرول روم کے انچارج ڈاکٹر سراج احمد نے کہاکہ 8دن کے اندر آئی پی وی مہم کے دوران دو سال کی عمر کے 84634 بچوں کو پولیو وائرس سے بچائو کی ٹیکے لگوانے کا ٹارگیٹ تھا جس میں 84 ہزار بچوں کو پولیوسے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جبکہ ضلع کے اندر صرف دو بچے رفیولز ہیں جن کو بیماری کے باعث ٹیکا نہیں لگایا گیا جن کو بھی کچھ دن میں ٹیکا لگایا جائے گا جبکہ 634 بچے نہ مل سکے جو کے ضلع سے باہر ہیں جو کو بھی کچھ دن میں ٹیکا لگایا جائے گا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پٹی کمشنر شکارپور سید حسن رضانے کہاکہ تحصیل سپروائیز اور زیادہ محنت کریں اور جو بچے نہ مل سکے ان کو جلد از جلد پولیو کے ٹیکے لگوائیں جائیں انہو ںنے کہاکہ یوسی میڈیکل آفیسر فیلڈ میں جائیں اور ضلع کے اندر کوئی بھی بچہ انکاری نہ ہو ، اس موقعے پر انہو ںنے ہدایت کی کہ یوسی طیب ، یوسی امروٹ شریف ، یوسی بانبیھڑ ، یوسی مرزا پور ، یوسی پیر بخش شجراع ، یوسی تھائنرو، شکارپور یوسی 5 اور 7 ، یوسی ہمایوں کو دوبارہ سوئپ کیا جائے ، انہو ں نے کہاکہ اس مہم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے ، اجلاس میں ڈبلیو ایچ او نمائندے ڈاکٹر سہیل احمد ، ڈی ایچ او قاضی خورشید احمد ، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، چاروں تحصیلوں کے پولیو سپروائیزس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :