ٹھٹھہ کے شہر سونڈا میں اسکول کی چھت زمین بوس ہونے سے 9 بچے شدید زخمی ہوگئے

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ٹھٹھہ کے تاریخی شہر سونڈا کے قریب اسکول کی چھت اچانک دھماکے سے زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مکلی سول اسپتال پہنچایا گیا،سول سوسایٹی کی جانب سے واقعے پر دکھ کا اظہار اور احتجاج،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قدیمی و تاریخی شہر سونڈا کے قریب علی محمد خاصخیلی پرای<مری اسکول میں استاد ا,ر شاگرد تدریسی عمل میں مصروف تھے کے اچانک اسکول کی چھت زوردار دھماکے سے زمین پر آگری جس کے نتیجے میں 9 طلبہ و طلبات شہباز،فرزانہ،شکیلہ،نظر،شبانہ،ممتاز،شمع،اعظم سجاد سمیت 9 طلباہ شدید زخمی ہوگی<،اطلاع پر مختیارکار ٹھٹھہ عبدالعزیز میمن بھی مذکورہ اسکول پر پہنچ گی< ،جہاں پر مقامی گاوں اور اسکول کے ہیڈماسٹر نے زخمی شاگردوں کو سول اسپتال مکلی پہنچایا جہاں طبعی امداد دی گ&،دوسری جانب واقعے پر ٹھٹھہ کی مختلف سیاسی،سماجی،علمی،ادبی تنظیموں نے شدید دکھ کا اظہار کیا،انتظامیہ کو نوٹس لینے اور اسکول کی عمارت کو نی< سر تعمیر کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :