وزیر اعلیٰ سندھ کے خط بنام والدین نے ایک احساس کو بیدار اور ایک ذمہ داری کو فعال کیا ہے، چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

وزیر اعلیٰ سندھ کے خط بنام والدین نے ایک احساس کو بیدار اور ایک ذمہ ..
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ سندہ سید مراد علی شاہ کے خط بنام والدین نے ایک احساس کو بیدار اور ایک ذمہ داری کو فعال کیا ہے جس میں واضح کیا گیا تھا ،کہ اگر والدین بچوں کو پڑھائی کی طرف آمادہ کریں اور نقل سے دور رکھنے کی ترغیب دیں تو یقینا نتائج اچھے بر آمد ہو ںگے،اس خط نے ایک مثبت تبدیلی کو بیدار کیا ہے ,یہ بات چیئرمین تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر محمد میمن نے بدین ضلع کے امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ ابھی سب کچھ بہتر `نہیں ہوا ہے لیکن بہت کچھ بہتر ضرور ہوگیا ہے ، انہوں نے طالبات کے ایک سینٹر پر امتحانی ماحول متاثر دیکھ کر اس اسکول کے احاطے میں ایک جگہ شامیانہ لگانے کی ہدایت بھی دیں تاکہ طالبات کشادگی محسوس کریں ، ناظم امتحانات ڈاکٹر مسرور احمد زئی کو اطلاع ملی تھی کہ کوٹری میں دسویں کا پرچہ قبل از وقت کھول لیا گیا ہے ، اطلاع ملتے ہی کنٹرولر نے متعلقہ مرکز کا دورہ کیا لیکن خبر کے غلط ہونے کی تصدیق کے بعد اطمینان کا اظہار کیا، واضح رہے کہ اس تصدیق کے باوجود مزید امکانات پر بھی غور کیا جائے گا ، ضلع جامشورو کادورہ کرتے ہوئے ناظم امتحانات نے کہا کہ 22 ویجیلنس کمیٹیاں مستقل متحرک ہیں، یہی وجہ ہے کہ دس اضلاع میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ، البتہ ٹنڈوالہیار کے ایک سینٹر پر نقل میں ایک ٹیچر کے ملوث ہونے کی اطلاع ضرور ملی ہے ، جس کی تصدیق کے بعد چئرمین کی ہدایت کے مطابق قانونی کاروائی کی جائے گی،ناظم امتحانات نے دسویں کے پہلے پرچے سے متعلق مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آج دس اضلاع میں ، کل 56وزٹ کیے گئے، 47کاپی کیسز رجسٹرڈ ہوئے ، جب کہ کسی اور کا امتحان دیتے ہوئے پکڑے جانے والے نقلی امیدواروں کی تعداد 5رہی ، کل نویں جماعت کی اردو کا پرچہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :