کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاجی دھر نا عوام کا ترجمان ہو گا،حافظ نعیم الرحمن

جمعہ 31مارچ کو شارع فیصل پر ہونے والے دھر نے کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جائیں ،ذمہ داران اور کارکنان کو ہدایت بجلی کی قلت نہیںلوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرعوام کوصریحا ًدھوکادیا جارہا ہے،اسامہ رضی دھر نے کے سلسلے میں مختلف اضلاع میں ذمہ داران اور ناظمین کے اجلاس منعقد ہو ئے جن میں تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف احتجاجی دھر نا عوام کا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں چھوٹے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے ،عوام سے اربوں روپے لوٹنے اور کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومتی گٹھ جوڑ کے خلاف جمعہ 31مارچ کو شام 5بجے شارع فیصل نرسری پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں تمام اضلاع میں ذمہ داران اور ناظمین کے اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوئے ۔

ضلع شر قی میں ہونے والے ناظمین کے ہنگامی اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،ضلع شر قی کے امیر یونس بارائی ،پبلک ایڈ کمیٹی کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چئیر مین عمران شاہد ،سیکریٹری ضلع نعیم اختر اور دیگر نے شر کت کی ۔علاوہ ازیں دیگر اضلاع میں ہونے والے اجلاسوں اور اجتماعات میں امراء اضلاع اور دیگر ذمہ داران نے شر کت کی اور احتجاجی دھرنے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ دھر نے کو کامیاب اور بھر پور بنانے کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کے ساتھ تیاریاں کی جائیں اور بڑے پیمانے پر انتظامات کیے جائیں کیونکہ کراچی کے عوام کے اندر کے الیکٹرک کی جعل سازیوں ،ناانصافیوں اور ظلم کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے جماعت اسلامی کا دھر نا کراچی کے عوام کے احساسات و جذبات کا ترجمان اور کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومت کے لیے نوشتہٴ دیوار ثابت ہو گا ۔

عوامی مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل تک جماعت اسلامی کا احتجاج جاری رہے گا ۔کے الیکٹرک کے احتساب کا وقت آگیا ہے ۔کے الیکٹرک کو کراچی کے عوام کو اب مزید نہیں لوٹنے دیا جائے گا ۔کے الیکٹرک ،نیپرا اور حکومت کو اپنا رویہ درست کر نا ہو گا اور غریب عوام کو حقیقی طور پر ریلیف فراہم کر نا ہو گا ۔کے الیکٹرک کے خلاف عدالتی فیصلوں پر عمل در آمد کو یقینی بنانا ہو گا اور عوام کی جیبوں سے لوٹے گئے 200ارب روپے عوام کو واپس کر نے ہوں گے ۔

ڈبل بینک چارجز اور میٹر رینٹ کی وصولی کا سلسلہ بند کر کے اس مد میں وصول کیے گئے اربوں روپے بھی عوام کو واپس دینے ہوں گے جو عوام کا حق ہے جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی عوام کو ان کاحق دلوایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اعلانات کچھ کیے جاتے ہیں لیکن اصل حقائق کچھ اور ہوتے ہیں ۔نیپرا کے نئے ٹیرف میں 300سے 700یونٹ استعمال کر نے والوں کے لیے نرخوں میں کمی تو کی گئی ہے لیکن 200,100اور 300یونٹ استعمال کر نے والوں کے لیے 100فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جو غریب اور مڈل کلاس عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔

ضلع شر قی میں اجتماع ناظمین سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،اوور بلنگ ،مہنگائی سے تنگ عوام اب کسی بھی امتحان اور آزمائش کے متحمل نہیں ہوسکتے۔کراچی کا مسئلہ بجلی کی قلت نہیں ،لوڈ شیڈنگ ،اووربلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پرعوام کوصریحا دھوکا دیا جارہا ہے۔جماعت اسلا می کا دھرنا عوامی احتجاج اور ردِ عمل کا بھر پور اظہار ہو گا اور حکمرانوں کو مجبور کر دے گا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں ۔

متعلقہ عنوان :