نیشنل پارٹی کی کلی کمالو نزد ازبک بازار کی 12دوکان میں چوری کی مذمتی

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ ایک مذمتی بیان میں گذشتہ شب کلی کمالو نزد ازبک بازار میں رات کے اندھیرے میں 12کے قریب دوکان چوروں کے ہاتھوں لوٹ ماراور سامان کی چوری ہونے والے وردات کی مذمت کرتے ہوئے اسے پولیس اہلکاروں اور انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بارہ دکانوں کے تالہ توڑ کر نقدی و دیگر سامان کی چوری ہونے والے واقعات اس بات کی غمازی کرتا ہے کہہ انتظامیہ اور علاقے کے پولیس مکمل طور پر ناکام اور لوگوں کی جان و مال اور دکانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اس رونما ہونے والے واقعہ سے یہ بات واضح ہوتا ہے کہ چور کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں دیدہ دلیری سے اتنی بڑی تعداد میں دوکانوں کی چوری کرکے سامان لے جانے میں فرار ہوجاتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ کیچی بیگ پولیس انتظامیہ کی اس واقعے پر مکمل طور پر مجرمانہ خاموشی اور نااہلی سے علاقے کے مکین عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہے بی این پی ایسے ناروا عوام دشمن پالیسیوں کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریگی اور ہر فورم پر انتظامیہ اور پولیس کی کوتائیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے آواز بلند کرینگے اور عوام کو کسی بھی صورت میں مشکل حالات میں کبھی تن و تنہا نہیں چھوڑینگے بیان میں مطالبہ کیا کہ کلی کمالو ازبک گلی میں رونما ہونے والے اس بدترین چوروں کی واردات میں ملوث چوروں کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور متاثر دکانداروں کو معاوضہ کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے کیونکہ جو دکانیں متاثر ہوئے ہیںاور ان کے سامان اور نقدی رقم کو چرایا گیا ہے دکانداروںں کو معاشی حوالے سے استحصال ہے بیان میں کہا گیا کہ پولیس انتظامیہ کی ملی بگت کے علاوہ ایسا واقعہ رونما نہیں ہوسکتا باری تعداد میں پولیس علاقے میں اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہیں جن کی وجہ بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں جس کی ذمہ داری علاقے کی پولیس اہلکاروں کو اور دیگر ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔