صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے زیراہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے زیراہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان چیسٹ سوسائٹی بلوچستان اور صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے زیراہتمام ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے فاطمہ جناح جنرل اور چیسٹ ہسپتال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے حوالے سے ہسپتال میں ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، لیڈی ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، اسکولوں کے اساتذہ اور سینئر طلباء اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واک کے اختتام پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ٹی بی کی بیماری کے حوالے سے بیماری کی علامات، تشخیص، علاج، بیماری کے حوالے سے مناسب دوا کے بروقت نہ ملنے یا ادھورا علاج کرانے سے پیدا ہونے والے مسائل جیسے مزاحمتی ٹی بی (M/D/R)، ٹی بی اور ایڈز کے حوالے سے نئی تحقیق اور بیماری کی روک تھام بروقت اور پورا علاج اور پبلک ہیلتھ کے حوالے سے عوام الناس کو آگہی کے حوالے سے تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ماہرین تشخیص اور ٹی بی چیسٹ کے حوالے سے ماہرین امراض سینہ وتپ دق پلمونولوجسٹ حضرات جن میں ڈاکٹر اختر محمد، اشرف چوہدری، صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام منیجر سلطان احمد لہڑی، ڈاکٹر مقبول احمد لانگو، ڈاکٹر شیریں خان، ڈاکٹر سید محمد نعیم آغا نے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ پیرا میڈیکل اسٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے حاجی ناصر نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

سوسائٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر عبدالجبار اچکزئی نے سوسائٹی کے کردار اور کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے لوگوں کی آمد بشمول فارماسیوٹیکل کمپنیز، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا، آخر میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر تاج رئیسانی نے ہسپتال انتظامیہ کی کوششوں او رکاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے ٹی بی کے ساتھ ساتھ دوسرے سینہ کے امراض کے علاج معالجے کے حوالے سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سوسائٹی کے جنرل ڈاکٹر ضیاء الدین نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سوسائٹی انشاء اللہ آئندہ بھی عوام الناس کی آگہی اور شعور اور صحت کی بہتری کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی اور تمام لوگوں کے تعاون سے ٹی بی ڈے کی طرح دوسرے عالمی ایام پر عوام الناس کی آگہی کے لئے دمہ ڈے، ترک تمباکو نوشی ڈے، سی اور پی ڈی ڈے وغیرہ کا بھرپور اہتمام کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :