عوام کی دہلیز پران کے تمام بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے ،صوبائی حکومت عوام کو کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑ ے گی

تر قیاتی منصو بو ں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے جلد عوامی فلاح بہبود کے مزید منصوبو ں کااعلان کیا جائے گا صوبائی مشیر صنعت و حرفت سردار در محمد ناصر کی پر مختلف وفود سے گفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی مشیر صنعت و حرفت سردار در محمد ناصر نے کہا ہے کہ عوام کی دہلیز پران کے تمام بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے ۔ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو کسی حال میں تنہا نہیں چھوڑ ے گی ،تر قیاتی منصو بو ں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے انشا اللهجلد عوامی فلاح بہبود کے کیلئے مزید منصوبو ں کااعلان کیا جائے گا،دکی میں سرسبزانقلاب لائیں گے وہ بدھ کو لورالائی میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وفود نے صوبائی مشیر کو لورالائی اور دکی کے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی مشیر صنعت و حرفت سردار درمحمد ناصرنے ان کے تمام مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرائی وفد نے تعاون کرنے پر صوبائی مشیر کا شکریہ ادا کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی مشیر نے کہا کہ ضلع لورالائی اور ضلع دکی کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا میرے دروازے لورالائی اوردکی کے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ، عوام کے جائز مسائل حل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دکی کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا انہوں نے کہا کہ میرے فنڈ سے ضلع دکی میں ترقیاتی سکیمات پر کام جاری ہے اور مزید منصوبو ں کیلئے ٹینڈر جاری ہوچکے ہیں جن کی تعمیر سے ضلع دکی کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سابق وزرا ء نے اپنے ادوار میں دکی کی ترقی کیلئے کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے دکی کے عوام مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں صوبے کے تما م علاقوںمیںترقیاتی منصوبوں کے لیے بلاتعصب فنڈز جاری کیے ہیں ۔

ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغازہو گا انہوں نے کہاکہ آنے والے الیکشن میں انشااللہ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنا پر ایک دفعہ پھر کامیا ب ہوگی اور ترقی کا عمل مزید تیز ہوگا ۔ دریں اثناء صوبائی مشیر نے اپنے لورالائی کے دورے کے دوران گذشتہ روز وفات پانے والے عبدالخلاق اوتمانخیل اور دولت خان اوتمانخیل کی تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے او ران کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کی ا ور مغفرت کیلئے دعا بھی کی ۔