ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے جس کیلئے تمام درکار وسائل بروئے کارلائیں جائیں گے،ڈپٹی میئر

بدھ 29 مارچ 2017 21:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اعلیٰ حکام سے مل کر اہم اقدامات اٹھائیں گے جس کے لئے درکار وسائل بروئے کارلائیں گے۔ وہ بدھ کو دفتر میں کونسلران اور معتبرین کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ ڈپٹی میئر نے کہا کہ تمام پرائیویٹ پارکنگ مالکان کو میٹروپولیٹن این او سی جاری کرے گی تاکہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے۔

(جاری ہے)

خاص اسکول واکیڈمی میں زیرتعلیم طلباء کے لئے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے اسکول واکیڈیمی انتظامیہ خصوصی اقدامات کریں۔ ٹریفک سگنل کی خرابی سمیت دیگر معاملات کو جلد اعلیٰ حکام سے حل کروائیں گے۔ زیبرا کراسنگ اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے جلد لائحہ عمل تیار کریں گے تاکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی معلومات کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ شہریوں کو قوانین پر عمل کرکے خود کو ایک اچھا شہری ثابت کرنے کے لئے ٹریفک پر مامور اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہئے تاکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :