نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف ہیلتھ اسلام آباد نے گوادر کے مر یضوں میں چکن گونیا وائر س کی تصد یق کردی

بدھ 29 مارچ 2017 21:42

نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف ہیلتھ اسلام آباد نے گوادر کے مر یضوں میں چکن گونیا ..
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) گوادر میں چکن گو نیا وائر س کی تصد یق ہوگئی۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف ہیلتھ اسلام آبادنے مر یضوں میں چکن وائر س کی تصد یق کردی۔ رپورٹ محکمہ صحت گوادر کو ارسال۔ گوادر شہر اور نواحی علاقوں میں چکن گو نیا وائر س کے پھیلنے کی اطلاعات کو کم و بیش ایک ماہ سے زائد کا عر صہ ہونے والا ہے گزشتہ ماہ کے دوران متعدد مریض بخار کے ساتھ گھٹنوں اور کمر درد کی شد ید شکا یت لیکر اسپتال جا چکے ہیں لیکن ڈی ایچ کیو اسپتال سمیت کسی بھی صحت کے مرکز میں اس بیماری کی تشخیص کے لیئے سہو لیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے چکن گونیا بخار کی وباء کے حوالے سے حتمی رائے کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن جو علامات مر یضوں کو در پیش تھے اس سے ڈاکٹروں نے یہی رائے رکھا کہ مریضوں پر چکن گو نیا بخار کے وائر س نے حملہ کیا ہے تاہم اس بات کی تصد یق کے لیئے مر یضوں کے خون کے نمو نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آ ف ہلیتھ اسلام آ باد بجھو ائے گئے جہاں سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر ضلع گوادر کو تحر یر ی طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ جن مر یضوں کے نمونے موصول ہو ئے ہیں ان میں چکن گو نیا بخار کے وائرس مثبت نکلے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم اب گوادر شہر کے علاوہ ضلع کے دیگر علاقوں جیونی اور پشکان وغیر ہ میں بھی مر یضوں میں اسی نو عیت کے علامات ظا ہر ہورہی ہیں جس نے وبائی شکل اختیار کی ہے گوادر شہر میں مر یضوں کی تعد اد سب سے زیادہ ہے تاہم اب تک محکمہ صحت نے اس وبائی امراض پر قابو پانے کے لیئے عملی اقدامات کاآغاز نہیں کیا ہے جبکہ علاج کی سہو لیات میسر نہ ہونے سے چکن گونیا بخار میں مبتلاء مر یضوں کی تعداد روز بر وز بڑھتی جارہی ہے۔