سینئر سول جج سمیت ڈسٹرکٹ کورٹ کے تین ججز کو ہائی کورٹ نے تبدیل کر دیا

بدھ 29 مارچ 2017 21:41

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) سینئر سول جج سمیت ڈسٹرکٹ کورٹ کے تین ججز کو ہائی کورٹ نے تبدیل کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج میاں محمود مانسہرہ سے اور نعیم الله خان جدون غازی سے ہری پور تعینات ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے سینئر سول جج ہری پور صائمہ عاصم کو صوابی تبدیل کرتے ہوئے سینئر سول جج صوابی شبانہ محسود کو ہری پور تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سول جج عاصم ریاض کو ہری پور سے تحصیل غازی جبکہ سول جج غازی نعیم الله خان جدون کو ہری پور میں فرائض سرانجام دینے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسی طر ح ایڈیشن سیشن جج حق نواز احمد کے تبادلہ سے خالی ہونے والی نشست پر مانسہرہ سے میاں محمود کو تعینات کر دیا گیا ہے۔