ذوالفقار قریشی پیپلزپارٹی ضلع ہری پور کے صدر اور راجہ جاوید جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی ہری پور کے نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا، ذوالفقار قریشی صدر اور راجہ جاوید جنرل سیکر ٹری منتخب ہو گئے، ساجد عزیز سیکر ٹری اطلاعات منتخب کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، نئی تقرریوں پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے مختلف اضلاع کیلئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے، عہدوں کے امیدواروں کے انٹرویوز گذشتہ ماہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود لئے تھے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت کی مشاورت سے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔

ہری پور کیلئے ذوالفقار قریشی کو ضلعی صدر، راجہ جاوید کو جنرل سیکر ٹری، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ساجد عزیز کو سیکر ٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے تینوں کلیدی عہدوں پر تینوں نامزدگیوں پر کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس حسن انتخاب پر پارٹی کی مرکزی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔