ہری پور کے عوام قانون پسند شہری ہیں،ضلع میں قیام امن کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز

بدھ 29 مارچ 2017 21:39

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ضلع میں قیام امن کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، ہری پور کے عوام انتہائی ملنسار اور قانون پسند شہری ہیں، ہری پو رکے میڈیا نے ہمیشہ امن و امان کی بحالی کیلئے پولیس کا بھرپور ساتھ دیا ہے، میڈیا کو اپنی فورس کا ہی حصہ سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صابر خان نے بدھ کو ہری پور پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد کی قیادت صدر پریس کلب ذاکر حسین تنولی کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفد میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملک محمد اقبال، جنرل سیکرٹری پریس کلب ملک فیصل اقبال، جوائنٹ سیکرٹری حافظ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری یونین آف جرنلسٹس عرفان مبارک، سیکرٹری اطلاعات بلاول اقبال اور علی یاور حیا ت بھی موجود تھے۔ ڈی ایس پی صابر خان نے کہا کہ میڈیا کا وہ دل سے احترام کرتے ہیں، انشاء الله ماضی کی طرح مستقبل میں بھی بہتر ورکنگ ریلیشن شپ جاری رہے گی۔