چارٹرآف ڈیمانڈ کے حق میں17اپریل کو سبی سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کیا جائے گا،پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی چیئرمین منصب علی سومرو،نائب صدر نیاز بگٹی،ضلع سبی کے صدر نذرمحمد مرغزانی نے کہا ہے کہ 17نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ کے حق میں17اپریل کو سبی سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کیا جائے گا،صوبائی حکومت نے چار سالوں کے عرصے میں کمیشن والے کاموں پر توجہ دئے کر ملازمین کو نظرانداز کیا،ملازمین کے سروس اسٹریکچر،رولز ترامیم ،پروموشنز اور ٹیکنیکل تربیت کے بجائے ملازمین کے مسائل میں پیچیدگیاں پیدا کی گئی ہیں،محکمہ صحت سے این جی اوز کے یلغار کے خاتمہ اور پیرامیڈیکس کے ٹیکنیکل لائسنس کی بحالی کو یقینی بنایا جائے،17کے روز سبی و نصیرآباد ڈویژن کے سینکڑوں پیرا میڈیکس حقوق کے حصول کی خاطر سبی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ میں حصہ لے کر تحریک کو دوام بخشیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں 17نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا،پریس کانفرنس میں ڈیرہ بگٹی کے صدر سکیف خان بگٹی،جنرل سیکرٹری محمد اقبال،جعفرآباد کے چیئرمین نور حسین بگٹی،جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمالی،صحبت پور کے صدر عبدالمجید مینگل،جنرل سیکرٹری دریا خان،کوہلو کے سدر محمد یعقوب مری،جنرل سیکرٹری نذر ھل مری،سبی کے سدر نذر محمد مرغزانی ،جنرل سیکرٹری عبدالرحمن صافی،عزیز گشکوری،کچھی کے جنرل سیکرٹری بشکل خان سومرو،جھل مگسی کے صدر محمد اکبر لاشاری سمیت سبی و نصیرآباد ڈیژن کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہمارئے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کی بار بار یقین دہانی کرائی گئی لیکن مطالبات پر عمل درآمد چار سال گزرنے کے باوجود نہیں کیا گیا ہے جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے صوبائی حکومت نے چار سال کا عرصہ صرف روڈ اور نالیوں کے ٹھیکوں میں جہاں سے کمیشن ملتی میں گزار دیئے ہیں جبکہ ملازمین کے معیار زندگی کو بلند بنانے کے لیے کوئی مثبت پالیسی مرتب نہیں دی ہے اور ملازمین کے مسائل میں کمی کے باوجود ان کے مسائل میں مزید پیچیدگیاں پیدا کی گئی ہیں انہون نے کہا کہ ملازمین کے سرس اسٹریکچر ،اپ گریڈیشن،رولز ترامیم ،محکمہ صحت میں این جی او سیکٹر کی یلغار ،پیرا میڈیکس کے ٹیکنیکل لائسنس کی منسوخی جیسے گھمبیر مسائل کی وجہ سے صوبہ بھر کے پیرا میڈیکس مسائل سے دوچار ہیں جبکہ ملازمین اپنے بنیادی حصول شدہ حقوق سے محروم نظرآتے ہیں انہون نے کہا کہ 17اپریل کے روز سبی اور نصیرآباد ڈویژن کے پیرا میڈیکس سبی سے سوبائی دارالحکومت کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کریں گے جبکہ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرکے دھرنا دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکمران ملازمین کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے اپنی عیاشیوں اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں جو کسی المیہ سے کم نہیں ہے انہوں مزید کہاکہ اگر ہمارئے مطالبات لانگ مارچ کے باوجودتسلیم نہیں کیئے گئے تو اس سے مزید سخت لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہو گی انہوں نے صوبہ بھر کے پیرامیڈیکس سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقوق کے حصول کی خاطر لانگ مارچ کی تحریک میں شامل ہو کر حقوق کے حصول کو یقینی بنانے کو دوام بخشیں۔

متعلقہ عنوان :