خواتین وطالبات اور نوجوا ن جماعت اسلامی کے خوشحال پاکستان فنڈ اوررابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں ،ثمینہ سعید

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی صوبائی ناظمہ ثمینہ سعید نے کہا کہ خواتین وطالبات اور نوجوا ن جماعت اسلامی کے خوشحال پاکستان فنڈ اوررابطہ عوام مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے انشاء اللہ اللہ کے دربارمیں کامیاب وسرخرو ہوں گے انفاق فی سبیل اللہ کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانے کا آغازجماعت اسلامی نے کر دیا انشاء اللہ عوام کی مالی افراد قوت وتعاون سے ملک میں اسلامی نظام نافذ کرکے قوم کو مسائل ومشکلا ت اور پریشانیوں سے نجات دلائیں گے خواتین وطالبات کی جانب سے خوشحال پاکستان فنڈ میں عطیات دینے اورشمولیت اختیار کرناکا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ہرطرف سے خواتین وطالبات کی جانب سے مالی مددااور شمولیت کا سلسلہ شروع ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خواتین وطالبات کو اسلامی آئینی معاشرتی حقوق دینے ، تعلیم وصحت ترقی وخوشحال امن وعدل کیلئے خوشحال پاکستان فنڈ مہم کا آغازکر دیا ہے عوام آئندہ الیکشن میں حقیقی تبدیلی مسائل کے حل اور ملک میں اسلامی حکومت کے قیام اورمسائل سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں نوجوان قائد جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قائد ملت اسلامیہ سنیٹر سراج الحق کی سربراہی میں ہم اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کوبنائیںگے لوگوں نے جن پرانتخابات میں اعتماد کیا تھا انہوں نے لوٹ مار کو رواج دیاقومی خزانہ کولوٹااور بدعنوانی کو رواج دی اقرباء پروری اور رشوت سفارش اور نوکری برائے فروخت کی کلچر نے نوجوانوں کو بے راہ روی ومایوسی کی طرف دھکیل دیا جماعت اسلامی عوام ،خواتین ونوجوانوں کو متحرک ومنظم کر رہی ہے تاکہ اس ملک کو اسلامی اور بلوچستان کو خوشحال بنایا جائے عوام جماعت اسلامی کاساتھ دیں ملک میں منکرات وبرائی کے اڈے آبادجبکہ تعلیمی ادارے ،کھیل کے میدان ،اورصحت کے مراکز تباہ وغیر آبادہوگئے ہیں لوٹ مار ختم کرکے ہی نوجوانوں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کا دامن ہر قسم کے کرپشن سے پاک ہے اور ملک میں حقیقی تبدیلی نوجوان ہی جماعت اسلامی کے پرچم تلے سراج الحق کی قیادت میں لائیگی۔

متعلقہ عنوان :