بلوچستان کے غریب محنت کش وجفاکش عوام کو پینے کا صاف پانی میں صحیح طریقے سے میسر نہیں، میر محمد عاصم سنجرانی

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کے غریب محنت کش وجفاکش عوام کو پینے کا صاف پانی میں صحیح طریقے سے میسر نہیں ۔معاشی آئینی حقوق سے محروم عوام پریشان ہے جانور اور انسان ایک گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان کے دور درازعلاقوں میں جلدی ،پیٹ سمیت دیگر خطرناک بیماریاں عام ہوگئی ہیں ۔

الخدمت فائونڈیشن صحت ،تعلیم سہولتوں کیساتھ شجر کاری مہم بھی چلارہی ہے تاکہ بلوچستان کے ماحول کو صاف ،بیماریوں کا خاتمہ اور زرعی ترقی کا راستہ ہموار ہوجائیں گرین بلوچستان مہم کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم چلارہے ہیں جس میں الخدمت آرفن پراجیکٹ پیش پیش ہے نوجوان بچے او رعوام درخت لگا کر نبی پاک ﷺ کی اس سنت کوبھی زندہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت انسان کے دوست اور ماحول کا صاف ستھرا رکھنے کیلئے ضروری ہے بلوچستان زرعی صوبہ وخطہ ہے اس کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بلوچستان کی زراعت پر توجہ دی جائیں امسال معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی اس لیے بھی انشاء اللہ یہ سال آباد ہوگا ابھی موسم بہار شروع ہوتے ہی حکومت فلاحی سماجی تنظیموں اور عوام شجر کاری مہم میں حصہ لیں گھروں محلوں اور اپنے اپنے علاقوں میں شجرکاری مہم کے تک پودے ودرخت لگائیں کوشش کریں کہ میوہ جات کے درخت لگ جائیں الخدمت آرفن کیئر پروگرام یتیم بچوں کے والدین کے نام پر درخت لگارہے ہیں تاکہ ماحول کی بہتری میں مددمل سکیں الخدمت فائونڈیشن بلوچستان بھر میں بیوائوں ،مریضوں ،طلبہ ،یتیموں اور پسماندہ وغریب طبقات کی مددکر رہی ہے یہ کام ہم بغیر کسی تفریق رنگ ونسل اور زبان دنیا کے کئی ممالک سمیت پاکستان خاص کربلوچستان میں کر رہے ہیں ۔

یہاں کے عوام کو علاج وتعلیم کی سہولیات کیساتھ پینے کا صاف پانی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔الحمدا للہ الخدمت فائونڈیشن کا بلوچستان بھر میں منظم نیک ورک وکام موجودہیں پینے کا صاف پانی سمیت تعلیمی سماجی کاموں پر توجہ دے رہے ہیں مخیر حضرات سماجی فلاحی تنظیموں اس جدوجہد میں ہماراساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :