ہائیکورٹ نے بچیوںکی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران میاں بیوی کے درمیان صلح کر ادی

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے بچیوںکی حوالگی کیس کی سماعت کے دوران میاں بیوی کے درمیان صلح کر ادی ۔گزشتہ روز لاہو رہائیکورٹ میں رائے ونڈ کی رہائشی نسرین بی بی کی طرف سے دو بیٹیوںکی حوالگی کے لیے سماعت ہوئی ۔فاضل عدالت کے حکم پر خاتون کا شوہر اکبر بچیوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوا ۔

(جاری ہے)

جس نے موقف اپنایا کہ معمولی جھگڑے پر نسرین گھر چھوڑ کر چلی گئی ، میںگھر بسانا چاہتا ہوں ۔ فاضل عدالت نے فریقین کو صلح کیلئے وقت دیا اور ریمارکس دئیے کہ بیٹیوں کی خاطر ذاتی انا ء کو چھوڑ کر صلح کرلیں ۔مشاورت کے بعد اکبر نے عدالت کویقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ بیوی کو تنگ نہیں کرے گا ۔خاوند کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ عنوان :