صاف پانی کمپنی میں 500 افراد کی بھرتی کیلئے اشتہار کیخلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) لاہورہائیکورٹ نے صاف پانی کمپنی میں 500 افراد کی بھرتی کیلئے اشتہار کے خلاف درخواست پرپنجاب حکومت سے 6 اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کمپنی سمیت دیگرکمپنیوں کی تشکیل اور قانونی حیثیت کامعاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

ایسے میں صاف پانی کمپنی کے بارے زیر سماعت معاملے پر فیصلہ تک نئی بھرتیوں کا کوئی جواز نہیںاور خدشہ ہے کہ ان غیرقانونی بھرتیوں کی وجہ سے عوام کے کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔استدعا ہے کہ صاف پانی کمپنی میں 500 افراد کی بھرتی کے اشتہار پر عملدرآمد روکا جائے۔فاضل عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئی6 اپریل تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :