کراچی سے لاہور جانے والی پرواز میں فنی خرابی، کپتان طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا، تین گھنٹے تاخیر کا شکار

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کی پرواز پی کی316میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث کپتان طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس لے آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 316گیارہ بجے لاہور کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ بوئنگ777طیارے میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس سے کپتان نے اڑان بھرنے سے انکار کردیا۔ مسافر آدھے گھنٹے تک طیارے میں بیٹھے رہے جس کے بعد مسافروں کو لائونج منتقل کردیا گیا۔ تین گھنٹے گزرنے کے باوجود پرواز روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ بعد ازاں پرواز کئی گھنٹے تاخیر کے بعد لاہور روانہ کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :