Live Updates

پیپلز پارٹی نے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا تو عمران خان بوکھلا اٹھے، صوبائی وزیر امداد پتافی

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد علی پتافی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا تو عمران خان بوکھلا اٹھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں جاری بیان میں امداد پتافی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کو عمران خان کی کمزور اپوزیشن سے فائدہ ہوا ہے۔ عمران خان کے اردگرد بیٹھے لوگ مشرف دور کے کرپٹ ترین لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین جیسے لوگ عمران خان کی پارٹی کو فائنانس کرتے ہیں۔ عمران خان کا ماضی سب کو معلوم ہے جس نے ایک آمر کا ریفرینڈم میں ساتھ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا عمران خان کا اصل مقصد ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات