پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی امتیا زشیخ کی ملاقات

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی سربراہ اور قومی اسمبلی کی رکن فریال تالپور سے شکارپور سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ نے بدھ کو ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امتیاز احمد شیخ نے شکارپور میں ہونے والے ترقیاتی اسکیموں پر فریال تالپور کو بریفنگ دی۔ ملاقات میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔