عرفان اللہ مروت کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات، رہائی پر گلدستے اور مٹھائی کے مبارکباد بھی دی

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان اللہ مروت نے بدھ کو ڈاکٹر عاصم حسین سے جناح اسپتال میں ملاقات کی۔ عرفان اللہ مروت نے اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کو رہائی پر گلدستے اور مٹھائی کے ساتھ مبارکباد بھی دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عرفان اللہ مروت نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی طبیعت ابھی بھی ناساز ہے، ڈاکٹر عاصم کو ابھی بھی علاج کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں کی۔ عاصم میرا دوست ہے اور ہم اس کی باقاعدہ رہائی پر پھر اسے مبارکباد دینے آئینگے۔ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ آصف علی زرداری کہتے پیں کہ پیپلز پارٹی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں تو میں بھی اس دروازے سے اندر گھس جائونگا۔

متعلقہ عنوان :