نثار کھوڑو، وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو ،وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی نے ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور ہونے کے بعد جناح اسپتال میں ان سے ملاقات کی اور ضمانت منظور ہونے پرمبارکباد دی ہے ،وقار مہدی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی رہائی آج (جمعرات) متوقع ہے۔

(جاری ہے)

رہائی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنان جناح ااسپتال کے باہر ان کا استقبال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :