ڈاکٹر عاصم کی ضمانت عدالت نے منظور کی ہے، ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، سینیٹر سعید غنی

وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب میں قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبے جاری کرنے پر الیکشن کمیشن اورا علیٰ عدلیہ نوٹس لے

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماسینٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ضمانت عدالت نے منظور کی ہے ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب میں قدرتی گیس کی فراہمی کے منصوبے جاری کرنے پر الیکشن کمیشن اورا علی عدلیہ نوٹس لیں۔وہ بدھ کو بلاول ہاس میڈیا سیل میں ایم کیو ایم سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکر یٹری وقار مہدی بھی موجود تھے۔ سینٹر سعید غنی نے کہا کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے ڈاکٹر عاصم کو ضمانت مل گئی ان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ڈاکٹر عاصم کو عدالت نے ضمانت دی کسی سے کوئی ڈیل نہیں کی ہے،سینٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم نے پنجاب میں گیس کی فراہمی کے منصوبے جاری کردئے لیکن سندھ پر پابندی ہے جو ناانصافی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر سعید غنی کہا کہ ہم پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صرف پیپلز پارٹی نے ہی مردم شماری پر اعتراضات اٹھائیہم کو عدالت پر یقین ہے کہ وہ اس معاملے پر فیصلہ کریں۔دریں اثنا پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو،ضلع شرقی کے صدر اقبال ساند اور سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت منظور ہونے پرانہیں مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کو سیاسی وابستگی کی سزا دی گئی ،ڈاکٹر عاصم ایک بہادر اور نڈر انسان کی طرح عدالتوں اور اداروں کا احترام کرتے رہے ، بلآخر ان کی ضمانت ان کی سچائی کا ثبوت ہے۔