الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن میاں ضیاء الرحمان کی رکنیت ختم کردی

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن میاں ضیاء الرحمان کی رکنیت ختم کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کے مطابق 14 مارچ 2017ء کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے میاں ضیاء الرحمان کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔ میاں ضیاء الرحمان پی کے 54 مانسہرہ 2 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 14 مارچ سے ان کی رکنیت ختم تصور ہوگی۔