وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے اٹلی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعاون کی ملاقات

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے اٹلی کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی تعاون بینڈیٹو ڈیلا ویدووا نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کو تمام مذاہب کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے اور مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان فاصلے ختم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان برداشت کے کلچر کے فروغ کے لئے بین الاقوامی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنسیں منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔ اٹلی کے نائب وزیر نے وزارت بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مذہبی آزادی کے لئے ایک جامع فریم ورک تیار کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :