Live Updates

عمران خان نے آج پھر عدلیہ کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی ہے ،مریم اورنگزیب

جب سوال کیا جائے تو آئینی اداروں کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں،میڈیا کے نمائندے نے آپ کے قبضہ گروپ سے سوال کیا تو میڈیا کے نمائندوں کی تضحیک افسوس ناک ہے، عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتمیزی،بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں،وزیرمملکت

بدھ 29 مارچ 2017 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) وزیرمملکت برائے ا طلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان نے آج پھر عدلیہ کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی ہے ،جب سوال کیا جائے تو آپ آئینی اداروں کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں،جب میڈیا کے نمائندے نے آپ کے قبضہ گروپ سے سوال کیا تو میڈیا کے نمائندوں کی تضحیک افسوس ناک ہے، عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتمیزی،بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیں۔

عمران خان کی پریس کانفرنس اور پی ٹی آئی کے رہنما کی جانب سے میڈیا کے نمائندے سے بدسلوکی پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ عمران خان سے جب سوال کیاجائے تو وہ رونا شروع کر دیتے ہیں ،لوگوں کی زمینوں پر قبضے کے سوال کا جواب دیں، چوری نہیں کی تو تلاشی دیں ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب عمران خان سے سوال کیا جائے تووہ آئینی اداروں کی تضحیک شروع کر دیتے ہیں اور آج جب میڈیا کے نمائندے نے عمران خان کے قبضہ گروپ سے سوال کیا تو میڈیا کے نمائندوں کی تضحیک افسوس ناک ہے ۔

وزیرمملکت نے میڈیا کے نمائندے سے بدسلوکی کی مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک دفعہ پھر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اور آج پھر عدلیہ کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے ساڑھے تین سال فسادی اور منفی سیاست کا سہارہ لیا اور اب ڈیڑھ سال ان کی قسمت میں رونا ہے 2018 میں رونے سے کام نہیں چلے گا عوام کو جواب دینا ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ قوم منتظر ہے کہ کبھی عمران خان کے پی کے کے لوگوں کے کسی پروجیکٹ پر پریس کانفرنس کریں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صحافی سے بدسلوکی جیسے واقعات کے ذمہ دار خود عمران خان ہیںعمران خان ایک فسادی اور انتشاری سوچ کے حامل شخص ہیں۔انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے سوال پر جواب دینے کی بجائے طیش کھانا سراسر غلط ہے اگر چوری نہیں کی تو تلاشی دینے سے کیوں گبھراتے ہیںً۔وزیرمملکت نے مطالبہ کیاکہ عمران خان میڈیا کے ساتھ بدتمیزی،بدتہذیبی اور بدسلوکی پر معافی مانگیںعمران خان نے اپنے کارکنوں اور ساتھیوں کو یہ بدتہذیبی سکھائی ہے ماضی میں بھی میڈیا پی ٹی آئی کی جانب سے بد تمیزی اور بدتہذیبی کا شکار ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :