حکومت زراعت کے شعبے کو جدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے

محکمہ زراعت کاشتکاروں کومزید شعورکیلئے سیمینارزکا انعقاد کیا جا رہا ،صوبائی سیکرٹری زراعت عبدالرحمان بزدار

بدھ 29 مارچ 2017 21:00

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) صوبائی سیکرٹری زراعت عبدالرحمان بزدارنے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے کو جدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے جس سے صوبے میں زراعت کے شعبے میں مزید بہتری آئی ہے کیونکہ عوام کی اکثریت ذراعت کے شعبے سے وابسطہ ہیں نصیرآباد ڈویژن ذرعی لحاظ سے صوبے کا گرین بیلٹ ہے یہی وجہ ہے کہ زمینداروںا ورکاشتکاروں کومزید شعورآگاہی کے لئے سیمینارزکا انعقاد کیا جا رہا ہے وہ ان بدھ کو نصیرآباد وجعفرآباد کے دوورے کے موقع پر ڈیرہ مرادجمالی میں آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی جی واٹرمنیجمنٹ عبدالواہاب کاکڑ،ڈی جی ایم ایم ڈی عبدالمنان رئیسانی،پی ڈی ذرعی کالجز عبدالمجید ناصر،ڈپٹی ڈائریکٹرزمحمدا سلم لغاری،غلام علی مستوئی،ڈپٹی ڈائریکٹرواٹرمنیجمنٹ خیرمحمد سومرو،ڈپٹی ڈائریکٹرذرعی انجیئرنگ عبدالحمید پلال، اسسٹنٹ انجنیئرشمس بگٹی،ڈپٹی ڈائریکٹرسجاداحمد کھوسہ سمیت دیگر موجودتھے صوبائی سیکریٹری ذراعت عبدالرحمان بزدارنے کہا ہے کہ محکمے کی افادیت اورکارگردگی کو بڑھانے کیلئے زمینداروں کوبہترذرعی معلومات ،جعلی ادویات کے استعمال کے روک تھام اورمقررہ وقت پر پانی کے استعمال سمیت ذرعی مشوروں سے انہین آگاہی فراہم کریں ہماری بھرپورکوشش ہے کہ ہم زمینداروں اورکاشتکاروں کے مسائل اولین ترجیحات کی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ کاشتکاروں کی فلاح وکامیابی میں علاقے اورعوام کی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :