وزیر داخلہ پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،چوہدری نثار ایک با اصول سیاستدان ہیں،حاجی ظفر اقبال

بدھ 29 مارچ 2017 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار پر تنقید کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔چوہدری نثار ایک با اصول سیاستدان ہیں۔ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے ہمیشہ سچی اور صاف ستھری سیا ست کی ہے۔

(جاری ہے)

کرپشن کی دلدل میں گردن تک دھنسے ہوئے سیاستدانوں کو چوہدری نثار جیسے با ضمیر اور بلند حوصلہ شخص کے خلاف تنقید کرنا زیب نہیں دیتا۔

ان پر تنقید کرنے والوں کو پہلے خود اپنے گریبانوں میں جھانکنے کی ضرورت ہے ۔چوہدری نثارایک مخلص،وفادار،اور باکردار سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کو ذات پر ترجیح دی اسی وجہ سے آج تک چوہدری نثار پر کرپشن کا ایک بھی الزام نہیں ہے

متعلقہ عنوان :