کھلی کچہری کامقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس کا عوام کے ساتھ مل کر علاقے سے جرائم کا سدباب کرنا اور عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے حل اور ان کی مشکلات کو آسان بنانا ہے

ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی کا تھا نہ شالیمار میں کھلی کچری سے مصالحتی کمیٹیو ں کے ممبر ان سے خطا ب

بدھ 29 مارچ 2017 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تھا نہ شالیمار میں کھلی کچری سے مصالحتی کمیٹیو ں کے ممبر ان سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی کچہری کامقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس کا عوام کے ساتھ مل کر علاقے سے جرائم کا سدباب کرنا اور عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے حل اور ان کی مشکلات کو آسان بنانا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں صدر زون کی مصالحتی کمیٹیوں کی کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا۔ اس کھلی کچہری کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس کا عوام کے ساتھ مل کر علاقے سے جرائم کا سدباب کرنا ہے ۔کھلی کچہری میں ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ایس پی صدر زون حسن اقبال ،ایس ڈی پی او شالیمار ارسلہ سلیم ،ایس ایچ اوتھانہ شالیمار منیر حسین جعفری کے علاوہ دیگر پولیس افسران اور صدر زون کی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران ،تاجر برادری کے نمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری کے آغاز میں مصالحتی کمیٹی تھانہ شالیمار کے کمانڈر عبدالرزاق نے خطاب کیا اور تجاویز دیں ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبران مصالحتی کمیٹیوں کی طرف سے کھلی کچہری کے انعقاد پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مصالحت کے نظام سے بہتر دوسرا کوئی نظام نہیں ہے حق او ر سچ پر فیصلے کئے جائیں تو آپ کی شہرت میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کو انصاف بھی ملے گا شہریوں کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں آپ کا تعاون ہونا بہت ضروری ہے ۔

ہمارے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی وقت کسی قسم کا کوئی مسئلہ جو عوام کی خدمت کی بہتری اور ان کی مدد کے لئے تو ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ اگر کوئی پولیس افسر یا ملازم کسی بھی شخص کے ساتھ زیادتی یا اس کے ساتھ انصاف فراہم کرنے میں رکاوٹ بنے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس کو اس کام سے روکیں ۔اگر ہم ایسا نہ کریں گے تو ہم بھی اس میں برابر کے شریک ہوں گے ۔اس لئے آپ کو جو بھی انفارمیشن ہو ہم سے شئیر کریں انہوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا کام دیانتداری سے پولیس کے ساتھ مل کر اس علاقے کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے صدر زون کی مصالحتی کمیٹیوں کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :